ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے زراعت اور غذائی سلامتی کے شعبوں پر بدترین اثرات مرتب ہو سکتے ہیں، ماہرین

اتوار 13 نومبر 2016 12:20

پیرس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2016ء) ماہرین نے کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے زراعت اور غذائی سلامتی کے شعبوں پر بدترین اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ کے ماحولیاتی مذاکرات سے قبل خوراک اور زراعت کیلئے اقدامات متحدہ کے ادارہ ایف اے او نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ دنیا میں ماحولیاتی تبدیلیوں سے جہاں انسانی صحت پر اثرات مرتب ہو رہے ہیں وہاں پر زراعت اور غذائی سلامتی کے شعبوں پر بھی مضر اثرات سامنے آئے ہیں۔

اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلیوں پر اگر قابو نہ پایا گیا تو مستقبل میں قحط سالی اور غذائی کمی کی صورتحال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ماہرین نے کہا ہے کہ مستقبل میں غذائی ضروریات سے نمٹنے کیلئے دیگر شعبوں کے علاوہ ماحولیات پر بھی توجہ مرکوز کرنی ہوگی۔