ملکی دفاع اور افغانستان کی مدد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے،امریکی وزیر دفاع

فوجیوں کی حفاظت ہماری ترجیحات بگرام دھماکے کی تحقیقات کریں گے، ایش کارٹر

اتوار 13 نومبر 2016 12:00

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2016ء) امریکی وزیر دفاع ایش کارٹر کا کہنا ہے کہ افغان نیٹو ایئربیس پر ہونے والے خودکش حملے میں4 امریکی ہلاک16 زخمی ہوئے ہیں۔ فوجیوں کی حفاظت ہماری ترجیحات میں شامل ہے اور بگرام دھماکے کی تحقیقات کریں گے۔

(جاری ہے)

ایش کارٹر نے حملہ آوروں کو پیغام دیا کہ وہ ان کارروائیوں سے اپنے ملک کے دفاع اور افغانستان کی مدد کے مشن سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ بگرام ایئربیس خودکش حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کرلی ہے۔امریکی وزیر دفاع ایش کارٹر کے مطابق افغان نیٹو بگرام ایئربیس پر خود کش حملے میں 2امریکی سروس ممبرز اور 2کانٹریکٹر ہلاک ہوئے، جبکہ 16دیگر زخمیوں میں امریکی سروس ممبران اور ایک پولینڈ کا فوجی شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :