موصل کو داعش سے آزاد کرانے کی جنگ جاری

فورسز نے فضائی حملوں میں داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ، عراقی حکام

اتوار 13 نومبر 2016 12:00

موصل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2016ء) عراق کے شہر موصل کو داعش کے قبضے سے چھڑانے کی جنگ جاری ہے۔ عراقی حکام کا کہنا ہے کہ شدت پسند معصوم اور بے گناہ شہریوں کو اپنی ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

موصل کو داعش سے چھڑانے کی جنگ ایک ماہ سے جاری ہے۔ گذشتہ روز عراقی فورسز نے فضائی حملوں میں داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔عراقی افواج موصل کے مشرقی علاقے کی تین اطراف سے خاطر خواہ پیش رفت کا دعویٰ کر رہی ہیں۔ عراقی کمانڈر کے مطابق شہری جانوں کے تحفظ کی خاطر محتاط انداز میں پیشقدمی کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :