پروفیسر ایلن لچمین نے ٹرمپ کے مواخذے کی پیش گوئی کر دی

سٹیبلشمنٹ ٹرمپ کو کنٹرول نہیں کر پائے گی، ٹرمپ کے بعدمائیک پینس صدارت کے مضبوط امیدوار ہوں گے

اتوار 13 نومبر 2016 12:00

پروفیسر ایلن لچمین نے ٹرمپ کے مواخذے کی پیش گوئی کر دی

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2016ء) ڈونلڈ ٹرمپ کے انتخاب کے بارے میں درست پیش گوئی کرنیوالے پروفیسر ایلن لچمین نے ان کے مواخذے کی پیش گوئی بھی کر دی، ان کا کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ٹرمپ کو کنٹرول نہیں کر پائے گی، ان کے بعد ریاست انڈیانا کے گورنر مائیک پینس صدارت کے مضبوط امیدوار ہوں گے۔

(جاری ہے)

امریکی روزنامے میں شائع ہونے والے ایک کالم میں انہوں نے پیشگوئی کی ہے کہ ٹرمپ ناقابل اعتبار اور بے قابو شخص ہیں، سٹیبلشمنٹ بطور صدر ٹرمپ کو کنٹرول نہیں کر پائے گی۔

پروفیسر ایلن لچمین کا مزید کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنے ہی کسی غلط فیصلے کے باعث مواخذے کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے امکان ظاہر کیا کہ ریپبلکن پارٹی کے رہنمائ مائیک پینس، ٹرمپ کے بعد صدارت کے مضبوط امیدوار ہوں گے۔ مائیک پینس اس وقت ریاست انڈیانا کے گورنر ہیں۔یاد رہے کہ پروفیسر ایلن لچمین نے اس سے قبل ہیلری کے مقابلے میں ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت کی درست پیش گوئی کی تھی۔

متعلقہ عنوان :