جدہ: عمرہ فیسوں کے فیصلے کو واپس نہیں لیا جارہا، پہلی بار عمرہ، حج کرنے پر کوئی ویزا فیس نہیں‌ہے : وزارتَ عمرہ وحج

اتوار 13 نومبر 2016 11:59

جدہ: عمرہ فیسوں کے فیصلے کو واپس نہیں لیا جارہا، پہلی بار عمرہ، حج کرنے ..

جدہ:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار13نومبر 2016 ) :سعودی حکومت کی وزارتِ حج و عمرہ کے ترجمان کا کہناہے کہ عمرہ اور حج کرنے والوں کے لیے مرتب کردہ قانون کے مطابق پہلی دفعہ عمرہ یا حج کرنے والوں سے کوئی فیس وصول نہیں کی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ اخبارات میں اس فیصلے کو واپس لینے کی خبریں صرف افواہ ہیں۔ سعودی وزارت حج نے 1438سے عمرہ اور حج کرنے والوں کے لیے ویزا فیسیں ختم کر دیں تھیں۔

(جاری ہے)

لیکن یہاں یہ بتانا قابل ذکر ہوگا کہ پہلی دفعہ حج اور عمرہ کرنے والوں کو یہ رعایت ہے ، دوسری اور تیسری دفعہ حج کرنے والوں کو ویزا فیسیں ادا کرنا ہوں گی۔دوسری دفعہ حج یا عمرہ کرنے والوں کو کم از کم 2000ریال اد ا کرنا ہوں گے۔واضع رہے کہ پاکستانی سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں میں کہا گیاتھا کہ ویزا فیسوں کو ختم کرنے کا حکومتی فیصلہ واپس لے لیا گیاہے اور اب ہر کسی کو عمرہ یا حج کرنے کی ویزا فیس ادا کرنا ہو گی۔