شاہ نورانی دھماکے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار کر لی گئی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 13 نومبر 2016 11:41

کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13نومبر2016ء) شاہ نورانی دھماکے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار کر لی گئی ۔ تحقیقاتی حکام کے مطابق دھماکہ خودکش تھا اور حملہ آور افغانی لگتا ہے ۔ دھماکہ 5 بج کر 50 منٹ کے قریب کیا گیا ۔

(جاری ہے)

تحقیقاتی حکام کے مطابق دھماکہ میں 7 کلو گرام سے زائد مواد استعمال کیا گیا ۔ دھماکہ خیز مواد میں بال بیرنگ کا استعمال بھی کیا گیا ۔ تحقیقاتی حکام نے مزید بتایا کہ شاہ نورانی مزار کے گرد 12 لیویز اہلکار تعینات ہوتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مزار پر زائرین کی چیکنگ کیلئے کوئی میٹل ڈیٹیکٹر یا واک تھرو گیٹ نہیں لگائے گئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :