ترکی اور بیلا روس کے درمیان باہمی تجارت میں اضافے کا عندیہ

اتوار 13 نومبر 2016 11:20

انقرہؒ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2016ء) ترک صدر رجب طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ ترکی کی مضبوط بنیادوں پر قائم طاقتور معیشت 15 جولائی کے روز ایک بار پھر ایک بڑے امتحان میں سرخرو ہوئی ہے۔ بیلا روس کا سرکاری دورہ کرنے والے صدر ایردوان نے اپنے ہم منصب الیگزنڈر لوکا شینکو کے ہمراہ شرکت کردہ " ترک بیلاروس بزنس فورم" سے خطاب کیا۔

صدر ِ ترکی نے کہا کہ ترک معیشت ثابت قدمی سے اپنے سفر پر رواں دواں ہے، خاص کر عالمی سرمایہ کار وں کا ترکی پر اعتماد اس حقیقت کا واضح مظہر ہے۔

(جاری ہے)

وسیع پیمانے کی سرمایہ کاری اور منصوبوں پر ترکی میں کام جاری ہے۔بیلا روس کے ساتھ باہمی تجارتی تعلقات میں گزشتہ 14 برسوں میں 10 گنا اضافہ ہونے پر زور دینے والے جناب ایردان نے بتایا کہ سن 2003 میں 49 ملین ڈالر کی سطح پر ہونے والی خارجہ تجارت کا حجم سن 2013 میں 545 ملین ڈالر تک پہنچ گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا ہدف دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی حجم کو ایک ارب ڈالر تک پہنچانا ہے۔انہوں نے بتایا کہ بیلا روس کے عوام کی جانب سے ترکی کو سیاحتی مقام کے طور پر چنا جانا بڑی اہمیت رکھتا ہے، گزشتہ برس اس ملک سے دو لاکھ سے زائد سیاح ترکی آئے تھے۔

متعلقہ عنوان :