ترکی، ضلع تنجیلی میں حالیہ ایام میں ایک سو دہشت گرد ہلاک

اتوار 13 نومبر 2016 11:20

انقرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2016ء) ضلع تنجیلی میں حالیہ ایام میں فوجی کاروائیوں کے دوران ایک سو کے قریب دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

گورنر کے دفتر سے جاری کردہ اعلامیہ میں وضاحت کی گئی ہے کہ حالیہ ایام میں سیکورٹی قوتوں کی جانب سے شہر بھر میں کیے جانے والے کامیاب آپریشنز میں ایک سو کے لگ بھگ دہشت گردوں کو بے بس کر دیا گیا ہے۔اعلامیہ کے مطابق دہشت گردوں کی پناہ گاہوں اور بھاری تعداد میں اسلحہ کو قبضے میں لے لیا گیا ہے۔کامیاب کاروائیوں کے پیچھے مقامی عوام کے تعاون کا بھی بڑا ہاتھ ہونے کا ذکر کرنے والے اعلامیہ میں تنجیلی کی عوام کا شکریہ ادا کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :