کیپٹن امریکا کرس ایوانز کی نئی فلم ’’گفٹڈ‘‘ کا ٹریلر جاری

فلم اگلے سال 12اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

اتوار 13 نومبر 2016 11:10

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2016ء) ماموں بھانجی کی محبت کے گرد گھومتی ہالی وڈ ڈرامہ مووی ’’گفٹڈ‘‘ کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔ کیپٹن امریکا کرس ایوانز مرکزی کردار کریں گے۔فلم اگلے سال 12اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنے گی-کہانی ہے فلوریڈا کے فرینک ایڈلر نامی شخص کی جس پر بہن کی وفات کے بعد بھانجی میری کی ذمہ داری آجاتی ہے۔

(جاری ہے)

اسی درمیان ہوتا ہے یہ انکشاف کہ میری کچھ غیر معمولی صلاحیتوں کی حامل بچی ہے اور ریاضی میں کمال مہارت رکھتی ہے۔مرکزی کردار نبھارہے ہیں کیپٹن امریکا کرس ایوین، جن کی پرسکون زندگی میں ہلچل مچادیتی ہے اس کی اپنی ماں ایویلین ایڈلر۔ میری کی دادی ایویلین اسے اپنے ساتھ رکھنا چاہتی ہے۔ بچی کی حوالگی کا کیس پہنچ جاتا ہے عدالت جہاں کس کے ساتھ میری کو رہنے کی ملے گی اجازت-فلم اگلے سال 12اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

متعلقہ عنوان :