نادیہ حسین بیوٹی پراڈکٹ Repavar کی برانڈ ایمبیسیڈر مقرر

لندن سے آئے بیلے ڈانسر نے خوبصورت رقص کا مظاہرہ کیا ، سارہ حیدر نے نازیہ حسن کو ٹریبیوٹ پیش کیا

اتوار 13 نومبر 2016 11:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2016ء) آئی سی آئی پاکستان نے بین الاقوامی شہرت یافتہ سکن کیئر برانڈ Repavar کو پاکستان میں متعارف کروادیا ، پاکستان میں بیوٹی پراڈکٹ کی برانڈ ایمبیسیڈر سپر ماڈل نادیہ حسین کو مقرر کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر معروف بیوٹیشن مسرت مصباح کا کہنا تھا خواتین کا سجنا سنورنا ایک قدرتی امر ہے موجودہ دور میں خواتین میں سجنے سنورنے کے رجحان میں اضافہ ہوا اور اب ان کی اولین ترجیح معیاری پراڈکٹ ہوتی ہیں ۔

سپر ماڈل نادیہ حسین کا کہنا تھا بین الاقوامی پراڈکٹ Repavar کا برانڈ ایمبیسیڈر بننے پر فخر ہے ۔ تقریب میں لندن سے آئے بین الاقوامی ڈانسر نے بیلے ڈانس پرفارمنس پیش کی جبکہ گلوکارہ سارہ حیدر نے ماضی کی مقبول گلوکارہ نازیہ حسن کے صدا بہار گیت گا کر انہیں ٹری بیوٹ پیش کیا ۔ تقریب کی میزبانی معروف اداکارہ و ماڈل عائشہ عمر نے کی ۔