سینما بچانے کیلئے بھارتی فلموں کی نمائش کرنا ہونگی‘فخرعالم

پاکستان میں فلم انڈسٹری کی بقا کیلئے فوری اقدامات نہ کئے گئے تو یہاں سرمایہ کاری رک جائے گی‘انٹرویو

اتوار 13 نومبر 2016 11:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2016ء) سندھ فلم سنسر بورڈ کے سابق چیئرمین ، گلوکار و اداکار فخر عالم نے کہا کہ پاکستان میں جدید سینما انڈسٹری کو بچانے کیلئے ہمیں بھارتی فلموں کی نمائش کرنا ہونگی ورنہ ملک میں سینما انڈسٹری میں جاری سرمایہ کاری رک جائیگی ۔ اربوں روپے کی سرمایہ کاری سے بنائے جدید سینما گھر ملکی فلموں سے فی الحال کامیاب نہیں ہوسکتے ۔

نئے لوگ اچھی فلمیں بنارہے ہیں ۔

(جاری ہے)

ہدایتکار وجاہت رئوف کی فلم لاہور سے آگے سے عام پاکستانی بھی لطف اندوز ہوگا ۔اپنے ایک انٹرویو میںان کا کہنا تھا ہمیں اپنی فلم انڈسٹری کو فروغ دینا ہوگا ۔ زیادہ سے زیادہ فلمیں بنا کر سینما گھروں میں ریلیز کرنا ہونگی ورنہ سینما مالکان نقصان کا سودا نہیں کریں گے ۔ ذاتی فلم کے حوالے سے ان کا کہنا تھا 2017 جنوری میں اپنے چاہنے والوں کو اچھی خبر دونگا ۔ فلمسازی ایک مشکل عمل ہے اپنی فلم انڈسٹری کیلئے فنکاروں کو بھی آگے آنا ہوگا ۔ معیاری فلمیں ہی ہمیں دنیا بھر میں ایک نئی شناخت دینے کا باعث بن رہی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :