ایشوریاکو فلم میں بولڈ مناظر فلمبند کرانا مہنگا پڑ گیا

جیا بچن نے ایشوریا کو طلاق دینے کیلئے اپنے بیٹے ابھیشک کو قائل کرلیا‘ امیتابھ بچن انکاری ہوگئے فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ میں ایشوریا کے بولڈ سین کی وجہ سے پوری فیملی بہت ڈسٹرب ہے

اتوار 13 نومبر 2016 11:10

ایشوریاکو فلم میں بولڈ مناظر فلمبند کرانا مہنگا پڑ گیا

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2016ء) خوبرو بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے کو فلم میں بولڈ مناظر فلمبند کرانا مہنگا پڑ گیا‘ شوہر ابھیشک بچن کے درمیان نوبت طلاق تک پہنچ گئی‘فی الحال امیتابھ بچن اس طلاق میں آڑے آ رہے ہیں وہ اس بات پر راضی نہیں ہو رہی- بولڈ مناظر کرانے کے ساتھ ہی ایشوریا کی ساس نے بہو کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور وہیں سے ہی ان کے برے دن شروع ہو چکے تھی-ایک بھارتی ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایشوریا رائے اور ابھیشک بچن کے درمیان کسی بھی وقت طلاق ہوسکتی ہے کیونکہ نئی فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ میں ایشوریا کے بولڈ سین کی وجہ سے پوری فیملی بہت ڈسٹرب ہے۔

ویب سائٹ کے مطابق جیابچن نے اپنے بیٹے کو قائل کرلیا ہے کہ وہ ایشوریا کو طلاق دے دے، تاہم امیتابھ اس بات پر رضامند نہیں ہورہے۔

(جاری ہے)

ایشوریا نے اس سلسلے میں کچھ سینئر فلمی ہدایتکاروں کو بھی شامل کیا ہے جنھوں نے جیا بچن کو سمجھانے کی کوشش کی ہے کہ ایسا کرنے سے سوائے بدنامی کے اور کچھ ہاتھ نہیں آئے گا تاہم جیا بچن کا کہنا ہے کہ جو بدنامی انھیں ایشوریا اور رنبیر کی فلم کی وجہ سے مل چکی ہے، اس کے آگے ساری بدنامیاں ہیچ لگنے لگی ہیں۔ ویب سائٹ کے مطابق اگر بات نہ سنبھلی تو آئندہ ماہ کے اختتام تک ایشوریا اور ابھیشک میں طلاق ہوسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :