جدہ میں طلاق کے یومیہ 24 واقعات کا اندراج

اتوار 13 نومبر 2016 10:40

جدہ میں طلاق کے یومیہ 24 واقعات کا اندراج

جدہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2016ء) سعودی عرب کے شہر جدہ میں طلاق کی شرح میں غیرمعمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ سرکاری اعدادو شمار کے مطابق جدہ گورنری میں اوسطا طلاق کے 24 کیسز کا اندراج کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

سعودی اخبار’عکاظ‘ نے باثوق سرکاری ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ رواں اسلامی سال کے پہلے ماہ [محرم الحرام] کے دوران طلاق کے 572 کیسز کا اندراج کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فیملی کورٹس میں ججوں کی ناکافی تعداد کے باعث طلاق کے دسیوں کیسز کو نمٹایا نہیں جاسکا۔ جدہ گورنری کی فیملی کورٹ میں طلاق سے متعلق مقدمات کو نمٹانے میں صرف دو جج کام کررہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر طلاق کی شرح میں اسی تناسب سے اضافہ جاری رہا تو طلاق کے واقعات کو جلد نمٹانے میں مزید مشکلات پیش اسکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :