کولمبیا اور باغی تنظیم فارک کے درمیان ایک اور معاہدہ

اتوار 13 نومبر 2016 10:20

بگوٹا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2016ء) کولمبیا کی حکومت اور باغی تنظیم فارک نے ریفرینڈم کے ذریعے ابتدائی معاہدہ مسترد کیے جانے کے چھ ہفتے بعد ایک اور معاہدہ طے پانے کا اعلان کیا ہے۔سابق صدر الوارو اروبے، جنھوں نے ریفرینڈم کے دوران 'نہیں' کے حق میں مہم چلائی تھی، اس مرتبہ ہونے والے مذاکرات کی سربراہی کر رہے ہیں جن کا مقصد 52 برس پرانی خانہ جنگی ختم کرنا ہے۔

(جاری ہے)

ابتدائی معاہدے کے بارے میں کہا گیا تھا کہ وہ دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے باغیوں کے بہت زیادہ حق میں تھا۔نئے معاہدے کی منظوری پارلیمان دے گا اور اسے عوام کے سامنے رائے شماری کے لیے پیش نہیں کیا جائے گا۔مشترکہ بیان میں حکام نے کہا: 'ہم نے مسلح تنازع ختم کرنے کے لیے حتمی معاہدہ طے کر لیا ہے، جس میں تبدیلیاں، وضاحتیں اور مختلف سماجی تنظیموں کی جانب سے کچھ نئی تجاویز شامل کی گئی ہیں۔'یہ معاہدہ کیوبا اور ناروے کے سفارت کاروں نے پڑھ کر سنایا جو کیوبا کے دارالحکومت ویانا میں ثالثی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔