ْپاکستانی سفیر سہیل محمود نے کوسوو کے صدر کو اپنی سفارتی تعیناتی کی دستاویزات پیش کر دیں

ہفتہ 12 نومبر 2016 23:39

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2016ء) انقرہ میں پاکستان کے سفیر سہیل محمود نے کوسوو کے صدر ہاشم تھاسی کو اپنی سفارتی تعیناتی کی دستاویزات پیش کیں۔ جاری کردہ بیان کے مطابق کوسوو کے صدارتی دفتر واقع پرسٹینا میں ایک سادہ تقریب میں پاکستانی سفیر نے صدر کو اپنی سفارتی اسناد پیش کیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے کوسوو کے صدر کو پاکستان کے صدر ممنون حسین اور وزیراعظم محمد نوازشریف کا نیک خواہشات کا پیغام بھی پہنچایا۔ پاکستانی سفیر نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ دوستانہ تعلقات کو فروغ دینے کا عزم ظاہر کیا۔ کوسوو کے صدر نے 1998-99ء کے دوران پاکستان کی جانب سے مشکل وقت میں کوسوو کی امداد کرنے پر ایک بار پھر شکریہ ادا کیا۔