ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ کاشف علی ٹیپو کی زیر صدارت انسداد پولیو کمیٹی کا اجلاس

ہفتہ 12 نومبر 2016 23:14

لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2016ء) ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ کاشف علی ٹیپو کی زیر صدارت انسداد پولیو کی ضلعی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں گذشتہ پولیو مہم کا جائزہ لیتے ہوئے آئندہ پولیو مہم کے متعلق حکمت عملی تیار کی گئی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ کاشف علی ٹیپو نے کہا کہ قومی جذبے کے تحت کام کرنے سے ہی پولیو کے خاتمے کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضلع میں ایک دن سے پانچ سال تک کے تمام بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کے لئے 23 نومبر سے 26 نومبر تک جاری رہنے والی مہم کو کامیاب بنایا جائے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ جو عملہ غیر حاضر ہے اس کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔ انہوں نے پولیس افسران کو بھی ہدایت کی کہ وہ پولیو ٹیموں کی سکیورٹی کو یقینی بنائیں۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ ضلع کی تمام تحصیلوں، دیہات، اسپتالوں، بس اسٹینڈز، بازاروں اور عام مقامات پر پولیو ٹیموں کو تعینات کرکے ان کی خاص نگرانی کی جائے۔ اجلاس میں محکمہ روینیو، پولیس، صحت، تعلیم کے افسران، چیمبر آف کامرس لاڑکانہ کے صدر خیرمحمد شیخ سمیت یونیسیف، ڈبلیو ایچ او اور این جی اوز کے نمائندوں نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :