سیالکوٹ کے باسیوں نے 2013ء میں جو فیصلہ میاں نواز شریف کے سپاہی کے حق میں کیا تھا اس فیصلے کو گذشتہ ساڑھے سالوں سے ہر عدالتی کسوٹی پر پرکھا گیا الیکشن ٹربیونل میں بھی ہمیں فتح ملی اور عدالت عظمیٰ نے بھی اپنا فیصلہ ہمارے حق میں کیا ‘ میرا ذاتی کوئی وجود نہیں ہے ، نواز شریف کے ساتھ وفاداری ہی میں شناخت ہے مجھ اور میرے مخالفین میں بنیاد فرق بھی یہی ہے کہ میں نے 1991سے لیکر 2013ء تک 5الیکشن لڑے اور میرے پوسٹر پر صرف ایک ہی تصویر تھی جو میاں محمد نواز شریف کی ہے جبکہ میرے مخالفین ہر مرتبہ بہروپ بدل کر مقابلے میں آتے رہے ‘ وفاداری کبھی نہیں ہار سکتی وفاہر محاذ پر جیتتی ہے ‘ وفانظریے سے ہویا قائد سے ، مٹی سے ، پارٹی یاخاندان سے ہر جگہ وفا فاتح ہوتی ہے اور یہ میری زندگی کا یہی نچوڑ ہے

وزیر دفاع ، پانی و بجلی خواجہ محمدآصف کا جلسے سے خطاب

ہفتہ 12 نومبر 2016 23:07

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 نومبر2016ء) وفاقی وزیر دفاع ، پانی و بجلی خواجہ محمدآصف نے کہا ہے کہ سیالکوٹ کے باسیوں نے 2013ء میں جو فیصلہ میاں محمد نواز شریف کے سپاہی کے حق میں کیا تھا اس فیصلے کو گذشتہ ساڑھے سالوں سے ہر عدالتی کسوٹی پر پرکھا گیا الیکشن ٹربیونل میں بھی ہمیں فتح ملی اور عدالت عظمیٰ نے بھی اپنا فیصلہ ہمارے حق میں کیا ‘ میرا ذاتی کوئی وجود نہیں ہے میاں محمد نواز شریف کے ساتھ وفاداری ہی میں شناخت ہے مجھ اور میرے مخالفین میں بنیاد فرق بھی یہی ہے کہ میں نے 1991سے لیکر 2013ء تک 5الیکشن لڑے اور میرے پوسٹر پر صرف ایک ہی تصویر تھی جو میاں محمد نواز شریف کی ہے جبکہ میرے مخالفین ہر مرتبہ بہروپ بدل کر مقابلے میں آتے رہے ‘ وفاداری کبھی نہیں ہار سکتی وفاہر محاذ پر جیتتی ہے ‘ وفانظریے سے ہویا قائد سے ، مٹی سے ، پارٹی یاخاندان سے ہر جگہ وفا فاتح ہوتی ہے اور یہ میری زندگی کا یہی نچوڑ ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں رکن صوبائی اسمبلی چودھری محمد ارشد وڑائچ کی جانب سے کینال سٹی میں خواجہ محمد آصف کی حق میں عدالتی فیصلہ کی خوشی میں منعقدہ دعوت عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اراکین قومی و صوبائی اسمبلی رانا شمیم احمد خاں، چودھری ارمغان سبھانی، محمد منشاء اللہ بٹ ، چودھری محمد اکرام، چودھری طارق سبحانی، رانا محمد افضل، رانا لیاقت ، منور گل ، محسن اشرف، آصف باجوہ ، رانا عبدالستاراور ذوالفقار غوری ، رانا عارف ہرناہ اور حاجی ملک محمد سرفراز کے علاوہ ضلع بھر کے یوسی چیئرمین ، کونسلز اور مسلم لیگی عہدیداران بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

خواجہ محمد آصف نے کہاکہ میں ایک عام سیاسی ورکرز ہومجھے آج جو عزت ، توقیر اور مقام حاصل ہے وہ اللہ رب العزت کی دین ہے اور میاں محمد نواز شریف کی وسیلہ سے ملا ہے اور سیالکوٹ کے باسیوں کی دعائیں میرے ساتھ ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ سیاست میں دولت کا بڑا عنصر ہوتا ہے لیکن دولت سے وفائیں نہیں خریدی جاسکتی،انہوں نے کہاکہ ہمارے مخالفین نے 2نومبر کیلئے ایک کروڑ روپیہ سیاسی نوسرباز کودیا۔

انہوں نے کہاکہ اگر میرے مخالفین یہ رقم کسی کار خیر میں لگاتے ہوئے تو صدقہ جاریہ ہوتا اور اس کا اللہ اجر دیتا ۔ لیکن جہاں آپ دے رہے ہو وہاں کسی کو اجر نہیں ملنا۔ انہوں نے کہاکہ مخالفین میرے اثاثوں کا الزام لگارہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ آپ لوگوں کی محبت اور پیار میرا اثاثہ ہے اور اس اثاثہ سے کونااہل نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہاکہ میں نے اپنی 26سالہ سیاست میں اپنی ذانست کے مطابق پوری ایمانداری سے اس شہر کی خدمت کرنے کی کوشش کی اور آپ لوگوں کی وفا کو کسی آمرکے آگے نہیں بیچا، انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ سے ابھی ایک اور فیصلہ آنا ہے وہ بھی اللہ کے فضل سے ہمارے حق میں آئے گا۔

انہوں نے کہاکہ میاں محمد نوازشریف کی قیادت میں پاکستان ترقی کی منازل طے کررہا ہے جس سے ملک کو معاشی آزادی ملے گی ۔ انہوںنے کہاکہ میڈیا پر بیٹھ کر لوگ دوست نما مخالفین ہمارے جانے کی تاریخیں دے رہا ہے ۔ ان کو یہ بھی نہیں پتہ کی پاکستان کی عوام کہاں بستی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ 2018ء کو جب خلق خدا دوبارہ پولنگ اسٹیشن پہنچے گی تو ہم ان کی عدالت میں سرخرو ہوکر جائیں گے، میرا اور آپ کا قائد چوتھی بار وزیر اعظم بنے گا۔ انہوں نے کہاکہ 2013ء میں کئے گئے تمام وعدے پورے ہونگے۔