امریکہ کے صدارتی انتخاب میںڈونلڈ ٹر مپ کی غیر متوقع کامیابی امریکی عوام میں قوم پر ستی و امریکہ پرستی کے ایک نئی لہر کی عکاسی کرتا ہے امریکہ حقیقت میںپر ایک بنیاد پر ست ریاست ہے جو صرف اپنی مفادات کا خیا ل ر کے لئے سو چتا ہے، جمعیت علماء اسلام امریکہ سمیت پوری دنیاء سے برابری کی تعلقات کا خواہان ہے امریکہ اگر ہمارے ساتھ برابری کی تعلقات رکھتا ہے ہم اس کا خیر مقدم کریں گے

جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل مولانا عبد الغفور حیدری کی مقامی صحافیوں سے ٹیلی فون پر گفتگو

ہفتہ 12 نومبر 2016 23:07

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 نومبر2016ء) جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل وڈپٹی چیئر مین سینٹ مولانا عبد الغفور حیدری نے کہا ہے کہ امریکہ کے صدارتی انتخاب میںڈونلڈ ٹر مپ کی غیر متوقع کامیابی امریکی عوام میں قوم پر ستی و امریکہ پرستی کے ایک نئی لہر کی عکاسی کرتا ہے امریکہ حقیقت میںپر ایک بنیاد پر ست ریاست ہے جو صرف اپنی مفادات کا خیا ل ر کے لئے سو چتا ہے، جمعیت علماء اسلام امریکہ سمیت پوری دنیاء سے برابری کی تعلقات کا خواہان ہے امریکہ اگر ہمارے ساتھ برابری کی تعلقات رکھتا ہے ہم اس کا خیر مقدم کریں گے تاہم جمعیت علماء ااسلام آقا اور غلام کے رشتہ کا ہمیشہ انکار کیا ہے اور آئندہ بھی اس طرح کے رشتوں کو قبول نہیں کرینگے پاکستانی حکومت امریکہ سے توقعات قائم کرنے کے بجائے اپنے داخلی اور خارجی پالیسیوں پر توجہ دے پاکستان کو ایک معتمد اور ترقی یافتہ ملک بنانا حکمرانوں کی ذمہ داری ہے کشمیر کا مسئلہ 70 سالوں میں اقوام متحدہ کے واضح قرار دادوں کے باوجود حل نہ ہو سکا ، پاکستان کے مخالف قوتوں کی پس پردہ حمایت امریکہ کے دوغلاء پالیسی کو واضح کرنے کے لئے کافی ہے ، امریکہ کی جانب سے بھارت پشت پناہی اب کھل کر سامنے آگیا ہے بھارت کی جانب سے کشمیریوں پر مظالم انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزی پر امریکہ کا عدم احتجاج سے ہمارے حکمرانوں کی آنکھیں کھل جانی چاہیئے پاک چائنا اقتصادی دوستی کا سب بڑا مخالف امریکہ ہے لیکن منافقت کی بنیاد پر وہ بھارت کو آگے لا رہا ہے بلوچستان سمیت پورے ملک کے اختلافی امور کو بات چیت سے حل کرنا جمعیت علماء اسلام کا بنیادی موقف ہے ہم اس موقف پر اب بھی قائم ہیں ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام پاکستام کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبد الغفور حیدری خضدار کے مقامی صحافیوں سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا مولانا عبد الغفور حیدری نے کہا کہ پاک چائنا اقتصادی راہدری ایک معاشی انقلاب ہے جس سے پاکستان کی معیشت دنیاء کے مضبوط معیشتوں میں شامل ہوجائیگا لیکن اس عظیم منصوبہ سے استفادہ کرنے کے لئے ضروری ہے کہ ہم اس بارے میں قومی وحدت پیدا کریں اندورنی اختلافات کو مل بیٹھ کر حل کریں لیکن افسوس کے ساتھ یہ کہنا پڑ تا ہے کہ بعض قوتیں امریکہ و مغرب کے مخصوص ایجنڈے کے تحت ملک میں افراتفری پھیلا رہے ہیں جب بھی پا کستان ایک مضبوط پوزیشن کے طرف گامزن ہوتا ہے تو مغربی ایجنڈے کے تحت ملک میں افر تفری پھیلاتے ہیں پاکستانی عوام ایک مالی خو لیا کے مریض کو اب جان چکے ہیں جن کے موقف میں کوئی ٹھرائو نہیں ہے دوسری جانب ان کے پالیسوں میں مغربی کلچر واضح جھلکتی ہے لیکن ہم ان کو بتانا چاہتے ہیں کہ پاکستان اسلام کے نام پر بنی ہے اس ملک کے بنیادوں میں ایسے ہزاروں افراد کا خون شامل ہے جنہوں نے ا سلام کے عادلانہ نظام کے نفاذ کے لئے اپنے جانوں کا قربانی دیا تھا جمعیت علماء اسلام ان شہداء کے مشن کا وارث ہے جمعیت علماء اسلام ملک میں اسلام کے عادلانہ نظام کی نفاذ اوراسلامی تہذیب و ثقافت سے مطابقت معاشرہ کے لئے جدو جہد کر رہا ہے ہماری کوشش ہے کہ اسلام کے نظام کے نفاذ کی برکت سے ملک کو چیلنجوں و بحرانوں سے نکال دیں کیونکہ موجود چیلنجوں کا مقابلہ محض قومی وحدت سے کیا جاسکتا ہے پاکستان کے مختلف اقوام میں وحدت قرآن حدیث کی تعلیمات کے نفاذ سے ممکن ہے کیونکہ قرآن و سنت پاکستان کے مختلف اقوام کے درمیان قدرے مشترک ہے ۔

متعلقہ عنوان :