لاہور میں خواتین کی قتل وغارت نہ رک سکی‘ رواں برس کے پہلے 10 ماہ میں سو سے زائد خواتین لاہور میں قتل

ہفتہ 12 نومبر 2016 23:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 نومبر2016ء) صوبائی دارالحکومت میں خواتین کی قتل وغارت نہ رک سکی، رواں برس کے پہلے 10 ماہ میں سو سے زائد خواتین کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔لاہور پولیس کے اعدادو شمار کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں خواتین کی قتل وغارت کا سلسلہ جاری ہے۔ سال2016 کے پہلے 10 ماہ میں شہر کے مختلف علاقوں میں 100 سے زائد خواتین کو قتل کیا گیا۔

(جاری ہے)

قتل ہونے والی 100 سے زائد خواتین میں 50 فیصد غیرت کے نام پر باپ، بھائی یا خاوند کے ہاتھوں قتل ہوئیں، خواتین کے قتل کی دوسری بڑی وجہ جائیداد کے تنازعات ہیںرواں سال کے صرف ماہ اگست میں 11 خواتین کو موت کے گھاٹ اتارا گیاپولیس افسران کے مطابق خواتین کے قتل میں ملوث 80 فیصد ملزمان گرفتار کئے جاچکے ہیں جبکہ مفروروں کو گرفتار کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ماہرین کے مطابق خواتین کے قتل کے پیچھے معاشرتی رویے ہیں جنہیں بدلنے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :