سکھر‘ڈینٹر پینٹر کالونی میں نامعلوم چوروں نے 2 دکانوں کا صفایا کر دیا

ہفتہ 12 نومبر 2016 23:04

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 نومبر2016ء)ڈینٹر پینٹر کالونی میں نامعلوم چوروں نے دو دکانوں کا صفایا کر دیا ، چار موبائل فونز سمیت چھ لاکھ دس ہزار نقدی لوٹ کر فرار ، متاثرہ دکانداروں کا احتجاج ، تفصیلات کے مطابق آباد تھانے کی حد نیو بس ٹرمینل پر واقع ڈینٹر پینٹر کالونی میں نامعلوم چوروں نے الشعیب ٹریڈرز اینڈ ایزی لوڈ کی دکان کے تالے توڑ کر دکان میں موجود چار عدد موبائل فونز اور دکان میں موجود ایک لاکھ دس ہزار کیش رقم چوری کر لی جبکہ دوسری چوری بھی ڈینٹر پینٹر کالونی میں ابراہیم پینٹ ہائوس میں ہوئی جہاں سے نامعلوم چوردکان میں موجود پانچ لاکھ نقد چوری کر فرار ہو گئے ڈینٹر پینٹر کالونی میں چوری کی اطلاع پر مستریوں میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی دوسری جانب متاثرہ دکانداروں محمد سہیل ، محمد تنویر نے دیگر دکانداروں کے ہمراہ احتجاج کرتے ہوئے ایس ایس پی سکھر امجد شیخ سمیت دیگر بالا حکام سے انصاف و تحفظ کی فراہمی کا مطالبہ کرتے ہوئے چوری ہونے والے سامان کی برآمدگی کا مطالبہ کیا ہے ۔