سادہ لباس اہلکاروں کی ناظم آباد میں کاروائی پی پی کارہنما زیر حراست

ہفتہ 12 نومبر 2016 23:04

سادہ لباس اہلکاروں کی ناظم آباد میں کاروائی پی پی کارہنما زیر حراست

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 نومبر2016ء)سادہ لباس اہلکاروں کی ناظم آباد میں کاروائی کی جس میں پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ سینٹرل ہیومن رائٹس کو آر ڈی نیٹر فیصل شیخ زیر حراست لے لیا گیا ،ذرائع کا کہنا تھا کہ فیصل شیخ کو چار گاڑیوں میں سوار سادہ لباس اہلکار گھر کے باہر سے حراست میں لے گئے،، جبکہ دوسری جانب اورنگی ٹائون میں ڈکیتی مزاحمت پر اویس نامی شخص کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا،،ایس ایس پی ویسٹ ناصر آفتاب کے مطابق گرفتار ملزم کا ایک ساتھی ہلاک دوسرا گرفتار کرلیا ، گرفتار ملزم نے دوران تفتیش بتایا کہ اورنگی ٹائون میں ڈکیتی کررہے تھے ، فائرنگ سے ساتھی زخمی ہوگیا ، زخمی ساتھی کو لے کر فرار ہوئے تو اتحاد ٹائون میں ساتھی دم توڑ گیا ، ایک فرار ہوگیا ، گرفتار ملزم کی نشاندہی پر فرار ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔