انٹی کرپشن پولیس کی کاروائی ، محکمہ تعلیم سکھر کے سابق ڈائریکٹر گرفتار

گرفتار ملزم پر 2007میں کئی لوگوں کو جعلی آرڈر پر بھرتی کرنے کا الزام ‘ گرفتار ڈائریکٹر کی پنشن بھی بند کر دی گئی

ہفتہ 12 نومبر 2016 23:03

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 نومبر2016ء) انٹی کرپشن پولیس کی کاروائی ، محکمہ تعلیم سکھر کے سابق ڈائریکٹر گرفتار ، گرفتار ملزم نے 2007میں کئی لوگوں کو جعلی آرڈر پر بھرتی کرنے کا الزام ، گرفتار ڈائریکٹر کی پنشن بھی بند ہے ، زرائع ، تفصیلات کے مطابق انٹی کرپشن سکھر پولیس کے اے ایس آئی /ہیڈ محرر خورشید میمن نے سرکل آفیسر انٹی کرپشن سکھر عبدالقادر درانی کی خصوصی ہدایات پر کوئنس روڈ کے علاقے میں کا روائی کرتے محکمہ تعلیم سکھر کے سابق ڈائریکٹر جے رام دس کو گرفتارکرلیا ہے انٹی کرپشن کے ہیڈ محرر /اے ایس آئی خورشید میمن نے کاروائی کے حوالے سے میڈیا کو بتایا کہ ملزم نے 2007 میں ڈائریکٹر ایجوکیشن کی حیثیت سے محکمہ تعلیم میں کئی جعلی بھرتیاں کیں اور کئی بھرتی ہونے والے افراد کی بھرتی انیس سو پچانوے کے ریکارڈ میں دکھا ئی تھی گرفتار ملزم کے خلاف پہلے ہی جعلی بھرتیوں پر انکوائری جاری ہے جس کی وجہ سے ریٹائرمنٹ کے بعد آج گرفتاری تک اس کی پنشن بھی بند ہے ملزم کے خلاف جعلسازی اور دھوکہ دہی کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جس سے تفتیش کی جا رہی ہے اور ملزم کوعدالت میں پیش کیا جا ئے گا۔

متعلقہ عنوان :