کراچی ،پرانی سبزی منڈی میں رینجرز کا آپریشن 3 ملزمان زیر حراست

ہفتہ 12 نومبر 2016 23:03

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 نومبر2016ء) کراچی کے علاقے پرانی سبزی منڈی میں رینجرز کا آپریشن 3 ملزمان کو زیر حراست میں لے لیا گیا۔

(جاری ہے)

رینجرز نے پرانی سبزی منڈی سے عیسی نگری تک کے علاقے کے داخلی اور خارجی راستے سیل کردئے اور گھر گھر تلاشی کے دوران تین ملزمان کو حراست میں میں لے لیا۔ حراست میں لیے گئے ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات بھی ملی ہے۔ رینجرز ذرائع کے مطابق آپریشن گینگ وار ملزمان احمد علی مگسی اور درویش گروپ کے خلاف کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :