چین ، تعلیمی اداروں میں طالب علموں کے پر تشدد رویہ کو ختم کرنے کے لئے گائیڈ لائنز جاری

ہفتہ 12 نومبر 2016 23:03

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 نومبر2016ء) چین نے تعلیمی اداروں میں طالب علموں میں پائے جانے والے تشدد کے رویہ کو ختم کرنے کے لئے گائیڈ لائنز جاری کردیں۔

(جاری ہے)

چینی وزارت تعلیم کی جانب سے ہفتہ کو جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گائیڈ لائنز مشترکہ طور پر سپریم پیپلزکورٹ اور وزارت عوامی سیکیورٹی کے اتفاق رائے سے کی جا رہی ہیں ۔گائیڈ لائنز میں تعلیمی اداروں کو آگاہ کیا گیا ہے کہ ڈرانے دھمکانے کے واقعات کے نتائج سے سب کو باخبر کیا جائے ۔ طالب علموں کی نظریاتی، اخلاقی ، قانونی اور نفسیاتی حالت کو بہتر بنانے کے لئے تجاویز بھی پیش کی گئی ہیں ۔ تعلیمی اداروں میں اگر آئندہ ڈرانے دھمکانے کے واقعات ہوئے تو عہدیداران کو احتساب کے لئے پیش ہونا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :