سابق صدر آصف علی زرداری دبئی پہنچ گئے،آئندہ چند روز میں پیپلزپارٹی سندھ کا اجلاس بلایا جائے گا

بلاول بھٹو اور آصف زرداری کے درمیان تفصیلی ملاقات ، بلاول بھٹو نے حالیہ سیاسی تجربات سے آگاہ کیا

ہفتہ 12 نومبر 2016 23:01

سابق صدر آصف علی زرداری دبئی پہنچ گئے،آئندہ چند روز میں پیپلزپارٹی ..
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 نومبر2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری دبئی پہنچ گئے،آئندہ چند روز میں پیپلزپارٹی سندھ کا اجلاس بلایا جائے گا۔ذرائع کے مطابق ہفتہ کو سابق صدر آصف زرداری دبئی پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو اور آصف زرداری کے درمیان تفصیلی ملاقات ہوئی جس میں بلاول بھٹو نے حالیہ سیاسی تجربات سے آگاہ کیا۔آئندہ چند روز میں پیپلزپارٹی سندھ کا اجلاس منعقد ہونے کا بھی امکان ہے،سندھ کی سیاسی صورتحال خصوصاً گورنر کی تبدیلی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔(خ م)