بھارت میں جانوروں کے بھی حقوق اورقوانین ہیں لیکن کشمیریوں کے ساتھ جانوروں سے بھی بد تر سلوک کیا جا رہا ہے‘ کشمیریوں کو علاج کروانے، کھانے پینے اور سوگ تک کرنے کا حق حاصل نہیں ‘عالمی برادری بتائے آخر کب تک بھارتی مظالم پر چپ رہے گی

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کاکشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے اقلیتی رہنما جے سالک کے ہمراہ علامتی دھرنا ‘ جے سالک کاسر پر مٹی ڈال کر منفرد احتجاج

ہفتہ 12 نومبر 2016 22:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 نومبر2016ء) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارت میں جانوروں کے بھی حقوق بارے قوانین ہیں لیکن کشمیریوں کے ساتھ جانوروں سے بھی بد تر سلوک کیا جا رہا ہے‘کشمیریوں کو علاج کروانے، کھانے پینے اور سوگ تک کرنے کا حق حاصل نہیں ‘عالمی برادری بتائے آخر کب تک بھارتی مظالم پر چپ رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے مشعال ملک اور اقلیتی رہنما جے سالک نے نیشنل پریس کلب کے باہر ایک روزہ علامتی دھرنا دیا ، جے سالک نے سر پر مٹی ڈال کر منفرد احتجاج کیا۔حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اکیسویں صدی میں بھی کشمیریوں پر مظالم ڈھائے جا رہے تھے، بھارت میں جانوروں کے بھی حقوق بارے قوانین موجود ہیں لیکن کشمیر یوں کے ساتھ جانوروں سے بھی بد تر سلوک کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

مشعال ملک نے کہا کہ کشمیریوں کو علاج کروانے، کھانے پینے اور سوگ تک کرنے کا حق حاصل نہیں ہیں۔مشعال ملک نے کہا کہ یاسین ملک سمیت حریت قائدین کو غیر قانونی طور پر جیلوں میں ڈالا گیا ہے، یاسین ملک کی صحت انتہائی خراب ہے، بھارت کشمیریوں پر بے پناہ مظالم ڈھا رہا ہے۔انھوں نے عالمی برادری سے سوال کیا کہ عالمی برادری آخر کب تک بھارتی مظالم پر چپ رہے گی۔

متعلقہ عنوان :