اسلامی جمعیت طلبہ تعلیمی اداروں میں ایک نظریاتی فورس جو نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کررہی ہے ‘شعب نذیر

ہفتہ 12 نومبر 2016 22:58

بھمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 نومبر2016ء) اسلامی جمعیت طلبہ آزادکشمیر کے سیکرٹری جنرل شعب نذیر نے کہا ہے کہ اسلامی جمعیت طلبہ تعلیمی اداروں میں ایک نظریاتی فورس جو نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کررہی ہے ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے بھمبر کے دور ہ کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا اسلامی جمعیت طلبہ ملک بھر میں یکساں نظام تعلیم کے لیے کوشاں ہے جس کا ذریعہ تعلیم ا ردو ہو جس دن حکمرانوں نے ملک میں اردو زبان کو اختیار کرتے ہوئے یکساں نظام تعلیم نظریاتی بنیادوں پر نافظ کردیا اُس دن سے ملک کی ترقی کی شاہراہ پر سفر شروع کردیگا اس موقع پر مقامی جمعیت کے ناظم حسنین ، بشیر مرزا بھی ہمرا ہ تھے۔

متعلقہ عنوان :