گوجرہ، موٹر سائیکل سے گر کر شدید زخمی ہو نے والی دوشیزہ موت وحیات کی کشکمش میں مبتلا رہنے کے بعد ہسپتال میں دم توڑ گئی

ہفتہ 12 نومبر 2016 22:27

گوجرہ، موٹر سائیکل سے گر کر شدید زخمی ہو نے والی دوشیزہ موت وحیات کی ..
گوجرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2016ء) چار روزقبل موٹر سائیکل سے گر کر شدید زخمی ہو نے والی دوشیزہ موت وحیات کی کشکمش میں مبتلا رہنے کے بعد ہسپتال میں دم توڑ گئی۔

(جاری ہے)

معلوم ہو اہے کہ نواحی چک نمبر338ج ب کارہائشی واپڈا ملازم غلام رسول اپنی بیٹی کے ہمراہ اپنے موٹر سائیکل پر سوارفیصل آباد سے واپس اپنے گائوں آرہاتھا کہ اڈانواں لاہور کے قریب اچانک اس کی بیٹی موٹر سائیکل سے گر کر شدید زخمی ہو گئی تھی جسے مخدوش حالت کے پیش نظر الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفرکیاگیاتھا کہ جہاں وہ شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے دم توڑ گئی۔جسے نما زجنازہ کی ادائیگی کے بعد آبائی گائوں کے قبرستان میں سپردخاک کر دیاگیا۔

متعلقہ عنوان :