درگاہوں ، امام بارگاہوں اور مساجد پر حملے کرنے والوں کا کسی مذہب سے تعلق نہیں ہے ، شاہ نورانی دربار پر دھماکے کے تانے بانے پڑوسی ملک بھارت سے ملتے ہیں،وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کی شاہ نورانی دربار پر دھماکے کی شدید مذمت

ہفتہ 12 نومبر 2016 22:13

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 نومبر2016ء) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے شاہ نورانی دربار پر دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ درگاہوں ، امام بارگاہوں اور مساجد پر حملے کرنے والوں کا کسی مذہب سے تعلق نہیں ہے ، شاہ نورانی دربار پر دھماکے کے تانے بانے پڑوسی ملک بھارت سے ملتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو خواجہ آصف نے اپنے ایک بیان میں دربار شاہ نورانی پر دھماکے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ امام بارگاہوں ، درگاہوں اور مساجد پر حملے کرنے والوں کا تعلق کسی مذہب سے نہیں ہے ، شاہ نورانی دربار پر دھماکے کے تانے بانے پڑوسی ملک بھارت سے ملتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ بھارت ، افغانستان کے ذریعے پاکستان میں دہشت گردی کرتا ہے ۔ خواجہ آصف نے کہا کہ آپریشن ضرب آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گا۔