جمعیت علمائے اسلام پنجاب کی درگاہ شاہ نورانی دھماکے کی مذمت

ہفتہ 12 نومبر 2016 22:09

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 نومبر2016ء) جمعیت علمائے اسلام پنجاب نے درگاہ شاہ نورانی میں ھونے والی دھشت گردی کی شدید ترین مذمت کی ہے ۔

(جاری ہے)

صوبائی ترجمان اقبال اعوان نے اپنے ایک مذمتی بیان میں اس سفاکانہ بم دھماکے کی مذمت کرتے ھوئے شہداء و زخمیوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظھار کیا ھے اور حکومت سے مطالبہ کیا ھے کہ اس اندھناک سانحہ میں ملوث گروہ اور انکے سرپرستوں کو جلد ازجلد قانون کے شکنجے میں لاکر انکو قرار واقعی سزا دی جائے۔