سپیکر اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین و ڈپٹی چئیرمین سینٹ کی شاہ نورانی دھماکے کی شدید مذمت

ہفتہ 12 نومبر 2016 22:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 نومبر2016ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق ، ڈپٹی سپیکر مرتضی جاوید عباسی ،چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی اور ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری نے حب کوئٹہ میں شاہ نورانی کے مزار پر خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے علیحدہ علیحدہ مذمتی بیانات میں ان رہنمائوں نے دھماکے کے نتیجے میں جان بحق ہونے والے افراد کے درجات کی بلند کے لیے دعا اور اہلخانہ کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی گئی ہے ۔