دہشت گردی کے واقعات میں 80 فیصد کمی ہوئی‘ بلوچستان میں دہشت گردی میں علاقائی سیاست اور بیرونی ہاتھ ملوث ہے،طلال چوہدری

ہفتہ 12 نومبر 2016 22:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 نومبر2016ء) مسلم لیگ (ن) کے راہنماء طلال چوہدری نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے واقعات میں 80 فیصد کمی ہوئی‘ بلوچستان میں دہشت گردی میں علاقائی سیاست اور بیرونی ہاتھ ملوث ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے شاہ نورانی درگاہ کے واعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور حکومت میں دہشت گردی کے واقعات میں 80 فیصد کمی ہوئی ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جامع پالیسی سے جنگ جاری ہے لیکن پہلی بار ہماری حکومت نے دہشت گردی کے خلاف جامع پالیسی بنائی انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے تانے بانے پڑوسی ممالک سے بھی ملتے ہیں بلوچستان میں دہشت گردی کی اور بھی وجوہات ہیں۔ (عابد شاہ)

متعلقہ عنوان :