شاہ نورانی میں دھماکہ جنداللہ کے امیر کی ہلاکت کا درعمل ہو سکتا ہے ،میرحاصل بزنجو

ہفتہ 12 نومبر 2016 22:08

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 نومبر2016ء) نیشنل پارٹی کے سربراہ و وفاقی وزیر میرحاصل خان بزنجو نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن جاری ہے شاہ نورانی میں دھماکہ جنداللہ کے امیر کی ہلاکت کا درعمل ہو سکتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوںنے نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ واقعہ کی وجہ فرقہ واریت لگتی ہے بلوچستان میں مسلسل دہشت گردی کے واقعات رونما ہورہے ہیں اور دہشت گردوں کیخلاف آپریشن جاری ہے شاہ نورانی واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے اس واقعہ میں فرقہ واریت کا خدشہ اور دھماکہ جند اللہ کے امیر کی ہلاکت کا ردعمل ہوسکتا ہے

متعلقہ عنوان :