پنجاب فوڈ اتھارٹی کے لاہور اور گوجرانولہ میں چھاپے ، مضر صحت اشیاء تیار کرنے والوں کو بھاری جرمانے ،متعدد سر بمہر

لاہور میں فضل الحق ،گلبرگ میں شہزاد نمکو،پولٹری پلس سر بمہر، الفضل اور الرحمت ریسٹورنٹ کو جرمانہ ْڈی جی فوڈ اتھارٹی کا گوجرنوالہ میں کریک ڈائون، جو جو کنفکشیری کو 5 لاکھ جرمانہ امریکن بیکری سیل کسی کو عوام کی صحت کے ساتھ کھیلنے نہیں دیں گے، پنجاب فوڈ اتھارٹی راولپنڈی میں جلد کام شروع کر دے گی، نورالامین مینگل

ہفتہ 12 نومبر 2016 22:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 نومبر2016ء) ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر ڈائریکٹر آپریشنز رافعہ حیدر کی زیر نگرانی مختلف علاقوں میں ناقص اور غیر معیاری اشیاء تیار اور فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون کیا ۔ ٹائون شپ میں الفضل ریسٹورانٹ کوفریزر میں بچا کھچا کھانا موجودہونے،ورکررز کی ناقص جسمانی حالت،سٹوریج کے ناقص انتظامات،فلور پر صفائی کے ناقص حالات اور کیچن میں سیمنٹ موجود ہونے کی وجہ سے بھاری جرمانہ عائد کیا۔

فضل الحق ریسٹورنٹ کو گندے فریزر میں بدبو دار کھانے کی موجودگی، سٹور کی انتہائی ناقص صفائی، کوڑا ٹھکانے لگانے کے ناقص انتظامات اور مضر صحت غذائی اشیاء کے استعمال پر سیل کر دیا گیا۔ کینال پارک گلبرگ IIIمیں واقع شہزاد نمکوکو صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات،ورکرز کی ناقص جسمانی حالت،آٹا گوندھنے کے لیے گندے پانی کا استعمال کرنے،پروڈکشن ایریا میں کھلی نالیوں کی موجودگی،فوڈآئٹمز کی Traceabilityنہ ہونے، سٹوریج ایریا میں چوہوں کی موجودگی اور نمکو کو براہ راست فرش پر رکھنے کی وجہ سے فوری Sealکر دیا۔

(جاری ہے)

نشتر ٹائون ، قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میںپولٹری پلس کو فرش پر جگہ جگہ خون کے نشانات، کولڈ سٹوریج کی انتہائی ناقص صفائی،ورکرز کے نامناسب جسمانی حالات،گوشت ذخیرہ کرنے کے لیے نیلے گندے کیمکل ڈرمز استعمال کرنے ،کھلی گندی نالیاںاور سیوریج کے ناقص انتظامات کی بنا پر بھاری کیا۔ یونائٹڈ کنفیکشنرز کوورکرزکی انتہائی ناقص جسمانی صفائی، حشرات کی موجودگی اورزائدالمعیاد اشیاء کے استعمال پر جرمانہ کیا ۔

سمن آباد کی ٹیم نے وحدت روڑ بخاری مارکیٹ میں الرحمت ریسٹورنٹ کوزائدالمعیاد تیل استعمال کرنے،کھلا پروڈکشن ایریا ہونے ،گوشت کی Traceabilityنہ ہونے،فوڈ آئٹمز کی نامناسب لیبلنگ،گوشت ڈھانپ کر نہ رکھنے اور ورکررز کے دستانے اور ہیڈ کور نہ استعمال کرنے پر جرمانہ کیا۔ رحمان پورہ میں گولڈن ہوٹل کوکھلا پروڈکشن ایریا ہونے،ورکرز کے ہیڈ کورز اور دستانے نہ ہونے،گندے فریزرزاورورکرز کے پائوں کے ساتھ آٹا لگے ہونے پر جرمانہ کیا۔

بٹ سویٹس اینڈبیکرزکو زائدالمعیاد تیل استعمال کرنے،چکن کی کھلی جگہ پر موجودگی،سٹوریج ایریا میں گندے کپڑوں کی موجودگی اور ورکررز کے دستانے اور ہیڈ کور استعمال نہ کرنے پر جرمانہ اور آئندہ کے بہتری کے احکامات جاری کیے۔دھرم پورہ میں داتا ملک شاپ کوکھانے پینے کی اشیاء کو زمین پر رکھنے،صفائی کے ناقص انتظامات اور فوڈ آئٹمز کو ڈھانپ کے نہ رکھنے پرجرمانہ اور لیبارٹری ٹیسٹنگ کے لیے دودھ کے سیمپل لیے۔

حاجی سموسہ شاپ (گودام)کو کھانے پینے کی اشیاء میں حشرات اورچوہوں کی موجودگی ،ناقص غذائی اجزاء کے استعمال،مکڑی کے جالوں اور خراب سبزیوں کی موجودگی پر فوری Sealکر دیا۔اس کے علاوہ دھرم پورہ میں واقع مدینہ پراٹھا اینڈ ٹی سٹال کو برتنوں کوصاف ستھرا رکھنے اور کھانے پینے کی اشیاء کو ڈھانپ کے رکھنے کا نوٹس جاری کیا۔ ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نور الامین مینگل نے گوجرانوالہ میں کارروائی کرتے ہوئے جو جو کنفکشیری کو صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات اور غیر معیاری، زائد المعیاد اور مضر صحت غذائی اجزاء کے استعمال پر 5 لاکھ جرمانہ کرتے ہوئے تمام انتظامات بہتر کرنے کی ہدایت کی۔

مزید کارروائی کرتے ہوئے شاہ پور ٹائون گوجرانوالہ میں امریکن بیکری کو زائد المعیاد اشیاء کے استعمال، ناقص کوکنگ آئل اور سٹور کی بُری حالت پر سیل کر دیا گیا

متعلقہ عنوان :