سیالکوٹ ‘موٹر سائیکل اور سائیکل کی ٹکر سے 18سالہ موٹر سائیکل سوار ‘ 9سالہ بچی سمیت 3بچے شدید زخمی

ہفتہ 12 نومبر 2016 22:06

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 نومبر2016ء) موٹر سائیکل اور سائیکل کی ٹکر سے 18سالہ موٹر سائیکل سوار ، 9سالہ بچی سمیت 3بچے شدید زخمی ،تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہسپتال سیالکوٹ منتقل ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سمبڑیال کے نواحی گاؤں سارانکے کے رہائشی محمد سعید کی 9سالہ کلاس چہارم کی طالبہ بیٹی مریم سعید اور اس کا 11سالہ کلاس ششم کا طالب علم بھائی عبدالرحمن اپنے عزیز کی موٹر سائیکل پر سوار ہوکر سمبڑیال سکول آرہے تھے کہ موڑ سمبڑیال کے قریب جیٹھی کے روڈ پر اچانک سائیکل سے ٹکرا گئے جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار مجاہد ولد محمد انور ،بچی مریم سعید سمیت 3بچے شدید زخمی ہوگئے جنہیں تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہسپتال سیالکوٹ منتقل کردیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :