خواجہ آصف عوام کے ووٹوں سے جیتے تھے ‘سپریم کورٹ کے فیصلے نے عوام کے فیصلے کی توثیق کردی ‘اب دھاندلی کا شورکرنے والے منہ چھپاتے پھر رہے ہیں ‘سپریم کورٹ کے فیصلے نے ایک مرتبہ پھر پی ٹی آئی کی سیاست کا پول کھول دیا ہے

مسلم لیگ (ن) کی اکن پنجاب اسمبلی شبینہ زکریا بٹ کی میڈیا سے بات چیت

ہفتہ 12 نومبر 2016 22:06

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 نومبر2016ء) مسلم لیگ (ن) کی اکن پنجاب اسمبلی شبینہ زکریا بٹ نے سپریم کورٹ کی جانب سے خواجہ آصف کے حق میں فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ خواجہ آصف بھی عوام کے ووٹوں سے جیتے تھے سپریم کورٹ کے فیصلے نے بھی عوام کے فیصلے کی توثیق کردی اب دھاندلی کا شورکرنے والے منہ چھپاتے پھر رہے ہیں سپریم کورٹ کے فیصلے نے ایک مرتبہ پھر پی ٹی آئی کی سیاست کا پول کھول دیا ہے یہ صرف دھاندلی کا شور مچا کر اپنے آپ کو زندہ رکھنے کی کوششوں میں مصروف ہیں لیکن ان کو منہ کی کھانا پڑی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ عوام پاکستان مسلم لیگ (ن) اوراس کی قیادت پرہمیشہ اپنے بھر پور اعتماد کااظہارکرتے ہیں اورہمار ی جماعت اورقیادت کا بھی نصب العین صرف اورصرف عوام کی خدمت ہے خواجہ آصف پہلے 2013؁ء میں عوام کے ووٹوں سے بھر پورانداز میںجیتے اور اب سپریم کورٹ سے بھی سرخرو ہوئے ،شبینہ زکریا کا مزید کہنا تھا کہ 2018؁ء کے الیکشن میں بھی مسلم لیگ (ن) ہی عوام کا اعتماد حاصل کرے گی اوربھاری مینڈیٹ لے کر پھر حکومت بنائے گی ، پی ٹی آئی یا د رکھے مسلم لیگ (ن) کا مقابلہ دھرنوں ،ہڑتالوں ،احتجاج اورلاک ڈائون کی سیاست سے نہیں بلکہ عوام کی خدمت سے ہی کیا جا سکتا ہے۔