کراچی میں گرد آلود ہواؤں نے ڈیرے جمالیے، حد نگاہ متاثر

ہفتہ 12 نومبر 2016 21:54

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 نومبر2016ء) شہر قائد میں شمال سے چلنے والی گرد آلود ہواؤں نے ڈیرے جمالیے ہیں جس کے بعد دھول اور گرد کی وجہ سے حد نگاہ متاثر ہوئی ہے، موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی کراچی میں ہواؤں نے بھی رخ تبدیل کرلیا ہے اور میدانی گرد آلود چلنے سے حد نگاہ متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شمال کی سمت سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 40 کلومیٹر فی گھنٹہ اور ہوا میں نمی کا تناسب 12 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے، گرد آلود ہواؤں کے باعث حدنگاہ جزوی متاثر ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جو زیادہ سے زیادہ 32 ڈگری تک بڑھ سکتا ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت مزید 2 ڈگری سینٹی گریڈ گرنے سے 17 ڈگری تک پہنچ گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :