گورنر سندھ سعید الزماں صدیقی ایماندار ماہر قانون دان ہیں جن کا ماضی صاف و ستھرا ہے، امام الدین کھوسو

ہفتہ 12 نومبر 2016 21:52

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2016ء) گورنر سندھ سعید الزماں صدیقی ایماندار ماہر قانون دان ہیں جن کا ماضی صاف و ستھرا ہے سعید الزماں صدیقی کی گورنر سندھ تعینانی کے فیصلہ پر کسی کو تنقید نہیں کرنا چائیے وفاقی حکومت نے سندھ میں نیا گورنر تعینات کرکے ن لیگ کے کارکنوں کی مایوسی ختم کردی ہے۔ امید ہے مستقبل میں وفاقی حکومت کے تعاون سے ن لیگ سندھ کے رہنماو کارکنوں کو اہم ذمہ داریاں سونپی جائیں گی تاکہ سندھ میں ن لیگ کے کارکنوں ہمدروں کے مسائل حل ہو سکے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن ضلع سکھر کے صدر امام الدین کھوسو نے عوامی رابطہ آفس میں عہدیداران و کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اجلاس میں ایڈیشنل جنرل سیکرٹری و ترجمان خورشید احمد میرانی ودیگر بھی موجود تھے امام الدین کھوسو نے کہا کہ امید ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان گورنر سندھ کے ساتھ ملکر سندھ کی بہتری اور عوام کی فلاح و بہود کے لئے اپنا کردار ادا کرینگے انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کے دور میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے عمران خان اور دیگر مخالفین کو ملک کی ترقی پسند نہیں آرہی ہے اور وہ ہر روز حکومت گرانے کی سازشیں کرتے ہیںپانامہ لیکس کا معاملہ عدالت میں ہے اورمخالفین ماضی کی طرح اس مرتبہ بھی منہ کی کھانی پڑے گی ۔

متعلقہ عنوان :