ہنگورجہ شہرکے گائوں میں غنڈہ گردمسلح ملزمان کی طرف سے راستے پررکاوٹیں کھڑی کرکے بندکرنے اوراراضی پرقبضہ کرنے کے خلاف احتجاج

غنڈوں کاراستے کوبندکرنے کے دوران ایک خاتون کوزچگی کی تکلیف کے دوراں بچہ جاں بحق ہوگیا

ہفتہ 12 نومبر 2016 21:15

شکارپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2016ء) شکاپورمیں خیرپورکے ہنگورجہ شہرکے گائوں میں غنڈہ گردمسلح ملزمان کی طرف سے راستے پررکاوٹیں کھڑی کرکے بندکرنے اوراراضی پرقبضہ کرنے کے خلاف احتجاج،غنڈوں کاراستے کوبندکرنے کے دوران ایک خاتون کوزچگی کی تکلیف کے دوراں بچہ جاں بحق ہوگیا،آئی جی سندھ اورایس ایس پی سکھرسے نوٹس لینے کامطالبہ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شکارپورمیں خیرپورکے ہنگورجہ تھانہ کی حدودمیں واقع گائوں الاہی بخش بروہی کے رہائشی متاثرامیربخش بروہی،عبدالحق بروہی،ولی خان بروہی،اللہ بخش بروہی،محمدامین بروہی،محمدعثمان بروہی،عبدالوہاب بروہی اوردیگرنے احتجاج کرتے ہوئے کہاہے کہ ہمارے گائوں الاہی بخش بروہی میں غنڈہ گرد مسلح ملزمان محمدبخش بروہی،محمدالیاس بروہی،محمدنوازبروہی نے اپنے دیگرمسلح ملزمان سے ملکرہمارے گائوں سمیت دیگرنواحی آبادی میں شامل مختلف گائوں کوجانے والے مصروف آمدورفت کے راستے کودرخت اورکانٹے دارلکڑیاں بچھاکرمکمل بندکردیاہے جس کی وجہ سے ہماراشہرکی طرف زمینی راستہ منقطع ہوگیاہے جبکہ ملزمان نے ہمارے 6جریب زرعی زمین پربھی اسلحہ کی زورپرقبضہ کرلیاہے جس کے لیے ہمیں روزانہ بھاری دھمکیاں دے رہے انہوں نے کہاکہ زمینی راستہ بندہونے سے ہماری ایک خاتون کوزچگی کے لیے ہسپتال لے جارہے تھے لیکن راستہ بندہونے کی خاطرسخت دشواریوں کاسامناکرنے کے دوارں خاتون کی پیٹ میں ہی بچے نے دم توڑدیاتھاہمارے معصوم بچے اسکول جانے کے لیے پریشان ہیں ڈیوٹی اورکاروباری افرادوالے چاہے مزدورطبقہ راستہ بندہونے سے بہت مصیبت میں مبتلاہے انہوں نے کہاکہ ملزمان کی سپورٹ ایک کرپٹ شخص رسول بخش ولدقلندربخش بروہی کررہاہے جوکہ ایک بدنام فراڈی ہے وہ اپنے مسلح غنڈوں کے ذریعے یہاں کے رہائشیوں کاجیناحرام کردیاہے ہمارے راستوں اورزرعی زمین پرقبضہ کے بعدہمارے جانوں کوسخت خطرہ ہے ہمیں قتل واغواکی دھمکیاں مل رہی ہیں وزیراعلیٰ سیدمرادعلی شاہ،آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ ،ڈی آئی جی سکھرفیروزشاہ،ایس ایس پی خیرپورکیپٹن (ر)غلام اظفرمہیسرنوٹس لیکرہمیں انصاف اورتحفظ فراہم کریں ۔

متعلقہ عنوان :