شکارپور سول اسپتال کی انتظامیہ کا کمال ، ایم این اے اور ایم پی اے کے اسپتال کی وزٹ کرنے کا سن کر مسیحا کہلوانے والے ڈاکٹر تیاریوں میں مصروف

اسپتال میں آئے ہوئے مریض تڑپتے رہے ، ورثاء پریشان ، اپنی مدد آپ تحت مریضوں کے ورثاء نے اپنے مریضوں کو بستروں پر داخل کروایا

ہفتہ 12 نومبر 2016 21:15

شکارپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2016ء) شکارپور سول اسپتال کی انتظامیہ کا کمال ، ایم این اے اور ایم پی اے کے اسپتال کی وزٹ کرنے کا سن کر مسیحا کہلوانے والے ڈاکٹر تیاریوں میں مصروف ، اسپتال میں آئے ہوئے مریض تڑپتے رہے ، ورثاء پریشان ، اپنی مدد آپ تحت مریضوں کے ورثاء نے اپنے مریضوں کو بستروں پر داخل کروایا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز آر بی یوٹی سول اسپتال شکارپورکے انتظامیہ کا کمال پی پی ایم این اے آفتاب شعبان میرانی ، ایم پی اے امتیاز احمد شیخ اور سابق نگران وفاقی وزیراور ہیلتھ کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر یونس حیدر سومرو کی جانب اسپتال کا معائنہ کرنے کا سن کر اسپتال انتظامیہ اسپتال کو صاف ستھرا رکھنے اور مہمانوں کی آمد پر ان کا استقبال کرنے کے غرض سے مصروف عمل رہے اسپتال انتظامیہ نے فوری طورپر صفائی ستھرائی کروا کر داخل مریضوں کو کمبل دے دیے اور مہمانوں کی آمد پ تین گھنٹہ سے زائد انتظار کرتے رہے دوسری جانب روڈ حادثہ میں زخمی ہونے والے مرض اسپتال پہنچے تو مسیحوں کو دیکھ بہا ل کرنے کے بجائے مہمانوں کا انتظار کرتے رہے اور مریض تڑپتے رہے جبکہ زخمی مریضوں کے ورثاء نے مریضوں کو اپنی مدد آپ کے تحت اسٹریکچر پر اٹھا کرایکسرے روم لے گئے اور مریض کا ایکسرا نکل وایا جبکہ انتظامیہ نے مریض کے ورثاء سے پیسہ طلب کیے انکارکرنے پر انہوں نے کہاکہ ہمارے پاس ایکسر ا موجود نہیں ہے بعد میں پیسہ دینے پرمریض کا ایکسرا نکالا گیا دوسری جانب مہمان کی آمد پر سول اسپتال کے اکثر ڈاکٹر اور اسٹاف مہمانو ں کی خاطر تواضع اور خوشامند کرنے میں مصروف عمل دکھائے گئے ۔

متعلقہ عنوان :