رائے ونڈ تبلیغی پنڈال میں حرکت قلب بند ہونے سے چار افراد جاں بحق

ہفتہ 12 نومبر 2016 21:09

رائے ونڈ تبلیغی پنڈال میں حرکت قلب بند ہونے سے چار افراد جاں بحق

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2016ء) رائے ونڈ تبلیغی پنڈال میں حرکت قلب بند ہونے سے چار افراد جاں بحق ہوگئے ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ رائیونڈ تبلیغی اجتماع میں تین روز کیلئے جماعتوں کے ساتھ مختلف اضلاع سے آنے والے شرکا پنڈال میں بیٹھے ہوئے تھے کہ اچانک محمد فاروق اور سہیل امام جن کا تعلق کراچی سے تھا جبکہ ،ندیم اقبال حاصل پور ، ،محمد اقبال سانگلہ سے تھے انکا اچانک حرکت قلب بند ہونے سے جاں بحق ہو گئے ان کو فوری طور پر قریبی ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹر نے انکے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ان کے ورثا کو اطلاع دے دی گئی ہے اور ان کو واپس بھیجنے کے انتظامات کئے جارہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :