دھماکے کے وقت درگاہ پر 600کے قریب زائرین موجودتھے ،ْ ڈپٹی کمشنر لسبیلہ

ہفتہ اور اتوار کو درگاہ پر قوالی اور دھمال کے باعث رش زیاد ہو تاہے ،ْطارق مینگل

ہفتہ 12 نومبر 2016 21:08

حب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2016ء)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لسبیلہ طارق مینگل نے کہاہے کہ درگاہ شاہ نورانی پر ہفتہ اور اتوار کے روز قوامی اور دھمال ہوتی ہے جس کے باعث عمومی طور پر ان دونوں دن زائرین بڑی تعداد میں درگاہ پر آتے ہیں ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر طارق مینگل کا کہناتھا کہ اطلاعات کے مطابق درگاہ پر دھماکے کے وقت پانچ سو سے چھ سو کے قریب افراد موجود تھے کیونکہ ہفتہ اور اتوار کو درگاہ پر قوالی اور دھمال ہوتی ہے جس کے باعث لوگ بڑی تعداد میںیہاں آتے ہیں جبکہ کراچی سے بھی بہت سے لوگ درگاہ کا رخ کرتے ہیں ۔