شاہ نورانی درگاہ واقعہ قابل مذمت ہے، متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں،عوامی نیشنل پارٹی

وفاقی حکومت بلوچستان کے صنعتی شہر کو بھی تحفظ دینے میں مکمل طورپر ناکام ہو چکی ہے، انجینئر زمر ک خان اچکزئی

ہفتہ 12 نومبر 2016 20:58

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 نومبر2016ء) عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر انجینئرزمرک خان اچکزئی نے شاہ نورانی درگاہ میں ہونے والے بم دھماکہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت بلوچستان کے صنعتی شہر کو بھی تحفظ دینے میں مکمل طورپر ناکام ہو چکی ہے قوم پرستوں کے دعوے کہاں گئے کہ اقتدار دو امن لائیں گے یہ صرف اقتدار تک پہنچنے کیلئے دعوے کئے جارہے تھے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان میں بم دھماکے اور خودکش حملے متواتر شروع ہوگئے جس کی وجہ سے عوام پریشانی سے دوچار ہیں اور حکومت عوام کو تحفظ نہیں دے رہے سانحہ 8 اگست اور سانحہ پی ٹی سی کے بعد شاہ نورانی درگاہ میں دھماکہ ایک سوالیہ نشان ہے وفاقی اور صوبائی حکومت امن وامان کی صورتحال کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کرے ۔