کوئٹہ، شاہ نورانی درگاہ دھماکہ ، موبائل سروس نہ ہونے سے متاثرہ افراد کے خاندانوں کو شدید مشکلات کا سامنا

ہفتہ 12 نومبر 2016 20:58

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 نومبر2016ء) بلوچستان کے علاقے حب شاہ نورانی درگاہ میں دھماکہ کے بعد موبائل سروس نہ ہونے کی وجہ سے متاثرہ افراد کے خاندانوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑا شاہ درگاہ نورانی حب سے دوسو کلومیٹر کے فاصلے پر ہے پہاڑی علاقے سے سبب وہاں پر سڑک کا نظام بھی نہ ہونے کے برابر ہے تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے شاہ درگاہ نورانی میں دھمال کے دوران ہونے والے دھماکہ میں خواتین اور بچوں سمیت 30 سے زائد افراد جاں بحق جبکہ 100 سے زائد زخمی ہوگئے تھے شاہ نورانی درگاہ دشوار پہاڑوں میں ہونے کے باعث متاثرہ افراد کے لواحقین کو پریشانی کا سامنا کرناپڑرہا ہے اور رات کی تاریکی کے باعث ٹرانسپورٹ نہ ہونے کے سبب انہیں اپنے زخمیوں اور لاشوں کو دیکھنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں اور موبائل سروس بھی نہ ہونے کی وجہ سے رابطوں کا فقدان ہے ۔