چوہدری نثار کی شاہ نورانی درگاہ پر دھماکے کی مذمت ، آئی جی ایف سی بلوچستان سے رپورٹ طلب

ہفتہ 12 نومبر 2016 20:50

چوہدری نثار کی شاہ نورانی درگاہ پر دھماکے کی مذمت ، آئی جی ایف سی بلوچستان ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 نومبر2016ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے شاہ نورانی درگاہ پر دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے آئی جی ایف سی بلوچستان سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزری داخلہ چوہدری نثار علی خان نے شاہ نورانی درگاہ واقعہ کی پر زور مذمت کرتے ہوئے آئی جی ایف سی بلوچستان سے رپورٹ طلب کرلی ۔ جبکہ وزیر داخلہ نے صوبائی حکومت کو واقعہ میں زخموں کو فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ زخمیوں کو ہسپتالوں میں منتقل کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ (عابد شاہ)