سکردو اور گرد نواح میں سردی کی شدید لہر‘درجہ حرارت منفی 5تک پہنچ گیا

قبل از وقت سردی سے لوگوں کی مشکلات بڑھ گئی‘سکردو کے میدانی اور پہاڑی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ

ہفتہ 12 نومبر 2016 20:50

ْ سکردو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 نومبر2016ء)سکردو اور گرد نواح میں سردی کی شدید لہر،درجہ حرارت منفی 5تک پہنچ گیا۔ قبل از وقت سردی سے لوگوں کی مشکلات بڑھ گئی،تفصیلات کے مطابق سکردو کے میدانی اور پہاڑی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے ۔

(جاری ہے)

اور میدانی علاقوں میں درجہ حرارت منفی 5جبکہ بالائی علاقوں میں منفی آٹھ تک پہنچ گیا ہے ۔نومبر کے پہلے ہفتے سے سردی کی شدید لہر نے لوگوں کے مالی اخراجات بڑھا دئیے ہیں اور لوگ گھروں کو گرم کرنے کیلئے لکڑی کی خریداری اور گرم کپڑوں کی خرید میں مصروف ہو گئے ہیں مقامی دفتر موسمیات کے مطابق الگے چوبیس گھنٹے سے پہاڑوں پر برف باری ہو سکتی ہے جس سے میدانی علاقوں میں سردی مزید بڑھ جائے گی۔