شیخ رشید احمد اور وزیر اعظم نواز شریف کی سیاسی مخالفت کی اصل وجہ یہ ہے کہ جب نوز شریف قید تھے تو بیگم کلثوم نواز لال حویلی گئیں تو شیخ رشید احمد نے کہا کہ ہمارے پاس آپ کیلئے کوئی وقت نہیں آپ سیڑھیوں سے نیچے اتر جائیں

مسلم لیگ (ن) کے رہنما محمد نسیم عرف نواز شریف کا بیان

ہفتہ 12 نومبر 2016 20:47

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 نومبر2016ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما محمد نسیم عرف نواز شریف نے کہاکہ شیخ رشید احمد اور وزیر اعظم نواز شریف کی سیاسی مخالفت کی اصل وجہ یہ ہے کہ جب نوز شریف قید تھے تو بیگم کلثوم نواز شریف لال حویلی گئیں تو شیخ رشید احمد نے کہا کہ ہمارے پاس آپ کے لئے کوئی وقت نہیں آپ سیڑھیوں سے نیچے اتر جائیں اوراسکے بعد شیخ رشید احمد نے مسلم لیگ ن کی دو جیتی ہوئی نشستیں مسلم لیگ ق کو تحفے میں دے کر وزارت لے لئیں تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما محمد نسیم عرف نواز شریف نے کہا کہ شیخ رشید احمد اور وزیر اعظم نواز شریف کی سیاسی مخالفت کی اصل وجہ یہ ہے کہ جب نوز شریف قید تھے تو اسوقت بیگم کلثوم نواز شریف کو راولپنڈی کے ورکزر نے مسلم لیگ ہاوس اقبال روڈپر دعوت دی اس میں شیخ رشید احمد کو دعوت نہ دی جب وہ وہاں سے گذرے تو انہوں نے کہا بیگم صاحب یہ ورکرز سب بدمعاش اور لفنگے ہیں آپ لال حویلی میں آئیں میں آپ کی دعوت کرتا ہون جب بیگم کلثوم نواز شریف لال حویلی پہنچیں تو شیخ رشید احمد نے کہا کہ میں ماضرت خواہاں میں آپ کا ساتھ نہیں دے سکتا آپ سیڑھیاں واپس اتر جائیں اسوقت بیگم کلثوم نواز شریف نے کہا کہ آپ نواز شریف کے نام پر چھ دفعہ وزیر بنے میں تو چلی جاؤں گئی لیکن آپ نواز شریف کو یاد رکھیں گے لیکن وقت گذر چکاہوگا شیخ رشید کی عوامی مسلم لیگ کا نہ تو کوئی صدر ہے نہ کوئی جنرل سیکرٹری وہ تحریک انصاف کے ورکرز کے کندھوں پر بندوق رکھ کر چلاتے ہیں اگر آج نواز شریف شیخ رشیدکو مسلم لیگ ن میں دوبارہ بلائیں تو وہ سر کے بل جائیں گئے ۔