ڈی ٹی ایچ لائسنس کی نیلامی سے کیبل آپریٹر و کو کروڑوں روپے نقصان او ر ہزاروں ملازمین کے بے روز گار ہونے کا خدشہ ہے ، چیئرمین کراچی کیبل آپریٹر ایسوسی ایشن

وفاقی حکومت سے مطالبہ ہے کہ ڈی ٹی ایچ کی نیلامی کو تین سال کے لیے موخر کیا جائے ، کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب

ہفتہ 12 نومبر 2016 20:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2016ء) کراچی کیبل آپریٹر ایسو سی ایشن کے چیئر مین شیخ محمد حسین نے کہا کہ ڈی ٹی ایچ لائسنس کی نیلامی سے کیبل آپریٹر و کو کروڑوں روپے نقصان او ر ہزاروں ملازمین کے بے روز گار ہونے کا خدشہ ہے ، وفاقی حکومت سے مطالبہ ہے کہ ڈی ٹی ایچ کی نیلامی کو تین سال کے لیے موخر کیا جائے ۔وہ ہفتہ کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کر رہے تھے ۔

اس موقع پر وسیع الدین صدیقی ، عامر عباس و دیگر بھی موجود تھے ۔ شیخ محمد حسین نے کہا کہ بھارتی چینل بند کرانے کے معاملے پر ہم سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی ، ڈی ٹی ایچ کی ڈیوائس تین سی4ہزار روپے میں مل جاتی ہے جس میں چھوٹی ڈش اینٹینا کی مدد سی250چینلز دیکھے جاسکتے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ ڈی ٹی ایچ ڈیوائس کے عام ہونے سے بین الاقوامی اور بھارتی چینل کی نشریات پر حکومت کا کنٹرول ختم ہوجائے گا اور صارفین خو د مختار ہوجائیں گے جو نقصان دہ ہوگا، انھوں نے کہ پیمرا نے بھارتی چینل کی نشریات بند کرتے وقت یقین دہانی کرائی تھی کہ ڈی ٹی ایچ کی نیلامی ہمارا سسٹم اپ گریڈ کرنے سے قبل نہیں کی جائے گی تاہم 23نومبر کو اس کی نیلامی کا فیصلہ کیا گیا ہے جس سے ہماری کروڑوں روپے کی سرمایہ کاری ڈوب جائے گی ۔

(جاری ہے)

حکومت ڈی ٹی ایچ لا ئسنس کی نیلامی میں3سال تک موخر کرے ۔بعد ازاں ایسو سی ایشن کے رہنمائوں اور اراکین نے اپنے مطالبات کے حق میں پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :