باجوڑایجنسی ‘ہیڈکوارٹر ہسپتال خا ر میں دن دیہاڑے ایک شخص قتل‘ ملزم فرار

ہفتہ 12 نومبر 2016 20:42

باجوڑایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 نومبر2016ء) باجوڑایجنسی کے ہیڈکوارٹر ہسپتال خا رکے اندر دن دیہاڑے ایک شخص قتل۔ ملزم فرار ہونے میں کامیا ب۔ واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ ہے۔ذرائع کے مطابق باجوڑایجنسی کے ہیڈکوارٹر ہسپتال خار میں مسلح شخص نے دن دیہاڑے فائرنگ کرتے ہوئے تحصیل سلارزئی علاقہ ماندل کے رہائشی عنایت خان ولد دلاو رخان کو قتل کردیا۔

ذرائع کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ ہے۔ پولیٹیکل انتظامیہ نے سرچ اپریشن کرتے ہوئے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے تاہم ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ تحصیلدار خار عبدالحسیب خان نے لیویز فورس کے بھاری نفری کے ہمراہ پورے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا اور سات افراد کوگرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

ہسپتال کے اندر فائرنگ کے نتیجے میں ڈاکٹرز اور عوام میں سخت خوف وہراس پھیل گیا۔

باجوڑایجنسی کے سیاسی اور عوامی حلقوں نے ہسپتال کے اندر واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ہسپتال میں اس قسم واقعات کے روک تھام کیلئے اقدامات اٹھائی جائے اور آئندہ ہسپتال کے اندر اسطرح کا واقعہ کسی بھی صورت نہیں ہونا چاہئے اور ہسپتا ل کے مین گیٹ پر ڈیجیٹل سکریننگ گیٹ لگاکر ہسپتال کے سکیورٹی میں اضافہ کیاجائے۔