جمعیت کی کار کردگی ٹانک میں زیرو ہوچکی ہے پچھلے کئی دہائیوں سے جمعیت نے ٹانک میں کوئی بڑا منصوبہ اور نہ ہی کوئی تاریخی کام سرانجام دیا ہے ضلع ٹانک جوکہ جمعیت کا گڑ ھ تصور کیا جاتاتھا ‘لو گ اب انکی محدود سیاست سے متنفر ہوچکے ہیں

عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری غلا م دستگیر خان کا بیان

ہفتہ 12 نومبر 2016 20:42

ٹانک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 نومبر2016ء) عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری غلا م دستگیر خان نے کہاہے کہ جمعیت کی کار کردگی ٹانک میں زیرو ہوچکی ہے پچھلے کئی دہائیوں سے جمعیت نے ٹانک میں کوئی بڑا منصوبہ اور نہ ہی کوئی تاریخی کام سرانجام دیا ہے ضلع ٹانک جوکہ جمعیت کا گڑ ھ تصور کیا جاتاتھا لو گ اب انکی محدود سیاست سے متنفر ہوچکے ہیں ان خیالا ت کااظہارانہوں نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ جمعیت نے ٹانک کو پسماندگی کے سوا کچھ نہیں دیا ضلع بھر میں ہزاروں نوجوان بے روزگاری کا شکارہیں چند مخصوص گھروں کو ٹیو ب ویلز ، ٹرانسفارمرز اور دیگر اشیائ دیکر ٹانک کی ترقی کے گن گاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹانک کی پسماند گی کی اصل ذمہ دار جمعیت ہے دوسرے پر الزامات عائد کرنے والے اپنے گریبانوں میں جھانک کر دیکھیں کہ انہوں نے ٹانک کیلئے کیا کیا ہے۔

(جاری ہے)

عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری کا کہناتھاکہ عوامی نیشنل پارٹی نے اقتدار میں آکر بغیر کسی ایم پی اے اور ایم این اے کے ٹانک کیلئے بیشتر ترقیاتی منصوبے فراہم کئے جن میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ٹانک کی تاریخی بلڈنگ بھی شامل ہے انہوں نے کہا کہ اگلی باری عوامی نیشنل پارٹی کی ہے اور برسر اقتدار آکر ضلع ٹانک کی محرومیوں کا ازالہ اور ذمہ دار وں کے خلاف بھر پور کاروائی کرینگے۔

متعلقہ عنوان :